ہوناور:8/نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے کاسرکوڈ میں 13جانوروں کو چوری کرنے کے بعد سواری کے ذریعے سپلائی کرنے کے دوران مقامی لوگوں نے جانورسمیت سواری کو پولس کو حوالے کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
کاسرکوڈ ٹیچرس کالونی کے میدان میں 13جانور سوئے ہوئے تھے۔ چور بھی اسی کی تاک میں تھے ، ٹمپو ٹراولر کے ذریعے چوروں نے جانوروں کو لے جانے کی کوشش میں تھے ، لیکن سواری کا پہیا ریت میں پھنس کر آگے نہیں نکل رہی تھی تو چور سواری کو گڑھے سے نکالنے کی کوشش کررہے تھے ۔میدان کے پاس کے ہی گھروالوں نے میدان سے آوازیں آتی دیکھ کر رامونائک میدان پہنچے۔ سواری میں جانوروں کو بھرتی کرتے دیکھ کر فوراً پاس پڑوس کے لوگوں کو جگایا ، لوگوں کو جمع ہوتے دیکھ کر چوروں نے اپنی لائی ہوئی دوسری سواری کے ذریعے فرار ہوگئے۔ پولس نے جانوروں اور سپلائی کے لئے لائی گئی سواری کو ضبط کرلیا ۔ پی ایس آئی آنند مورتی اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پہنچ کر مقامی لوگوں کے تعاون سے جانوروں کو ہوساڑا کے گوشالہ بھیج دیا گیا ۔ جانوروں کی سپلائی کے لئے لائی ہوئی ٹمپو ٹراولر سواری بنگلورو کے مغربی علاقہ کے آرٹی اؤ آفیس میں رُدرمورتی ، ای سی کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔
گذشتہ کچھ مہینوں سے چرنے کے لئے چھوڑے گئے جانوروں کو چرا لے جانے کے پیچھے ایک بڑا گروہ ہونے کا شبہ جتایا گیا ہے۔ تعلقہ کے مختلف دیہاتو ں سے چوری ہوئے جانوروں کے متعلق کئی معاملات سامنے آرہے ہیں۔ اس سلسلے میں عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی چھان بین کرتے ہوئے اصل چوروں کو گرفتار کریں۔